Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80937
Published : 18/8/2015 9:48

سترہ اگست، قیدیوں کی آبرومندانہ وطن واپسی کا دن

آج آٹھ سالہ مقدس دفاع کے ایرانی قیدیوں کی آبرومندانہ وطن واپسی کا یادگار دن ہے- آج سترہ اگست عراقی جیلوں سے آٹھ سالہ مقدس دفاع کے ایرانی قیدیوں کی آبرو مندانہ وطن واپسی کا دن ہے۔ آج مقدس دفاع کی آٹھ سالہ تاریخ کا ایک یادگار دن اور عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کی جارح فوج کے مقابل ملت ایران کی استقامت و پائیداری کا دن ہے- عراق کی بعثی حکومت کی کال کوٹھریوں میں برسہا برس کی قید اور بدترین ایذا رسانی اور تشدد کا سامنا کرنے کے بعد ایرانی قیدیوں کی آبرومندانہ وطن واپسی، دشمن کے مقابل ملت ایران کی ہوش مندانہ مزاحمت اور ایران کے اسلامی جمہوری نظام کی قیادت و رہبری کی اسٹریٹجی کے تحت چلنے والی تحریک کے ثمرات میں شامل ہے- یہ دن ایران پر عراق کی مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران دشمنوں کی توسیع پسندی کے مقابل اصولوں، امنگوں اور پائیداری پر استوار مزاحمت کے ثمرات کی یاد دلاتا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ، آئی آر آئی بی، اس عظیم دن کی مناسبت سے پوری دنیا کے حریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18