Friday - 2018 Nov 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80942
Published : 18/8/2015 10:5

مغربی ذرائع ابلاغ، حقائق کو برعکس ظاہر کرتے ہیں

حزب اللہ کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی ذرائع ابلاغ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں- موصولہ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے پیر کو تہران میں اسلامی ریڈیو ٹی وی یونین کے آٹھویں اجلاس کے موقع پر ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری، عوام کے سامنے حقیقت بیان کرنا ہے جبکہ مغربی ذرائع ابلاغ اپنے مفادات کے لئے حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں- شیخ نعیم قاسم نے شام، عراق اور یمن کے بحرانوں میں حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ کے کردار کے بارے میں کہا کہ اگر یمن، شام اور عراق میں حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ نہ ہوتے تو علاقے کے ممالک، ان ممالک کی صورت حال کی حقیقی تصویر نہیں دیکھتے- حزب اللہ کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ کو مغربی ذرائع ابلاغ کے سامنے پوری طاقت سے ڈٹ جانا چاہئے، کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اپنے منصوبوں اور تجاویز کا جواز پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ علاقے کے عوام کو باور کرا سکیں کہ وہ کامیاب نہیں ہو سکتے لیکن شام، عراق اور یمن میں حزب اللہ کے ذرائع ابلاغ حالات کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں- شیخ نعیم قاسم نے علاقے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے منصوبوں کی ناکامی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا پر واضح ہو گیا ہے کہ علاقے میں داعش دہشت گردوں کو کاری ضربیں لگی ہیں اور ساڑھے چار سال بعد شام میں امریکی اور صیہونی منصوبے، ایسے عالم میں ناکام ہوئے ہیں کہ جب انھیں کامیابی کی پوری توقع تھی- حزب اللہ کے نائب سربراہ نے لبنان میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف جنگ کے سلسلے میں کہا کہ فوج، حزب اللہ اور لبنانی عوام کے درمیان تعاون ان گروہوں کی بھاری شکست کا با‏عث بنا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Nov 16