Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80943
Published : 18/8/2015 10:7

افغانستان کے بعض علاقوں پر پاکستانی فوج کا قبضہ

حکومت کابل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے پاس موجود ثبوت و شواہد کے مطابق پاکستانی فوج افغانستان میں پندرہ کلو میٹر اندر تک گھس آئی ہے اور اس نے پندرہ کلو میٹر کے پورے علاقے پر قبضہ کر لیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ میں سرحدی فورس کے سربراہ رحمت اللہ رئوفی نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں کہ جن سے پتہ چلتا ہے کہ مشرقی صوبے پکتیکا کے شہر برمل کے سرحدی علاقے میں پاکستانی فوجی گھس آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان ثبوت و شواہد کے مطابق پاکستانی فوجی افغانستان کے علاقے میں پندرہ کلو میٹر اندر تک گھس آئے ہیں۔ افغانستان کی سرحدی فورس کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج، افغانستان کے ان علاقوں پر قابض ہو گئی ہے جہاں طالبان سرگرم عمل ہیں۔ اس سے قبل افغانستان کے ایک اور مشرقی صوبے کنڑ کے گورنر نے چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ پاکستانی فوج نے افغانستان کی سرزمین پر راکٹ حملے دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے ایسے عالم میں افغانستان پر راکٹ حملے ہو رہے ہیں کہ اسلام آباد کے حکام نے کابل حکومت سے وعدہ کیا تھا کہ وہ، افغانستان میں امن و استحکام قائم کرنے میں اس کا ساتھ دیں گے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19