Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80944
Published : 18/8/2015 10:9

کابل میں طالبان کے حملے کا امکان

افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے کابل کے علاقے تایمنی میں بڑے پیمانے پر طالبان کے ممکنہ حملے کے بارے میں خبردار کیا ہے- موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کر کے خبردار کیا ہے کہ طالبان، رواں مہینے میں شہر کابل کے تایمنی علاقے میں بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنائے ہوئے ہیں- اس بیان میں آیا ہے کہ طالبان، آئندہ دنوں میں کابل ایرپورٹ، ایندھن پہنچانے والے ٹینکروں، بگرام ایرپورٹ کی سڑک اور ان راستوں پر بھی حملے کر سکتے ہیں کہ جن پر غیر ملکی فوجی آمد و رفت کرتے ہیں- اس خبر کی مزید تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں- واضح رہے کہ گذشتہ دس دنوں کے اندر افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے نے کابل پر دو حملوں کو ناکام بنائے جانے کا اعلان کیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19