Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80977
Published : 18/8/2015 13:0

تھائیلینڈ میں بم دھماکہ

تھائیلینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں ہونے والے بم دھماکے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہو گئے- تھائیلینڈ کی پولیس نے کہا ہے کہ دارالحکومت بینکاک میں سیاحتی دلچسپی کے حامل ایراون مندر کے پاس پیر کو ہونے والے زوردار بم دھماکے میں کم سے کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے- ہلاک ہونے والوں میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں- یہ دھماکہ بینکاک کے راج پرسانگ علاقے کے رچادا میری روڈ پر ہوا جہاں شام کے وقت بڑی تعداد میں سیّاح اکٹھا ہوتے ہیں- رپورٹ کے مطابق بم، پارکینگ میں کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کیا گیا- پولیس کے مطابق موقع پر پہنچے سیکورٹی اہلکاروں نے وہاں سے تین اور زندہ بم برآمد کر کے انھیں ناکارہ بنا دیا- تھائیلینڈ کی پولیس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی بم کی نوعیت اور اس کے اہداف کی تحقیقات ہو رہی ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21