Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80979
Published : 18/8/2015 13:2

تمام خطروں کا مقابلہ کے لئے ایران کی آمادگی

اسلامی جموریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی طاقت کو ایران کی سرحدوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کا موقع نہیں دیں گی۔ ایران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے پیر کو تسنیم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی فوجی دھکمیوں کا جواب دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج، دشمنوں کے خطروں اور ممکنہ حملوں کا منھ توڑ جواب دیں گی۔ ایڈمیرل سیاری نے ایران کی سمندری سرحدوں کی سیکورٹی کے بارے میں کہا کہ ایران کی سمندری سرحدوں پر مکمل طرح سے امن قائم ہے۔ ادھر ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ نے بھی کہا ہے کہ ایران کی میزائل مشقیں معمول کے مطابق کی جائیں گی۔ جنرل جزائری نے شام میں سپاہ پاسداران کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ اس اقدام کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور شام، یمن اور عراق کی قومیں، حکومتیں اور افواج، خود اپنا دفاع کر سکتی ہیں۔ ادھر رضا کار فورس بسیج کے سربراہ جنرل محمد رضا نقدی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران، خطروں اور پابندیوں کو عبور کرکے علاقے میں بہترین دفاعی اور سیکورٹی پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی پوزیشن کے پیش نظر کوئی بھی دہشت گرد اور جاسوس گروہ، علاقے میں بدامنی کے باوجود ایران کی سیکورٹی کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13