Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80984
Published : 18/8/2015 13:13

ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سے نوری مالکی کی ملاقات

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دشمنوں کے مقابلے میں اپنے دوستوں کی حمایت جاری رکھے گا- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے پیر کو تہران میں عراق کے حکومت قانون نامی اتحاد کے سربراہ نوری المالکی سے ملاقات میں عراق، شام، لبنان اور یمن کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کی- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران، دشمنوں کے مقابلے میں اپنے دوست ممالک کی حمایت کرے گا- انھوں نے رہبر انقلاب اسلامی کے پیر کے دن کے بیانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاکید کے ساتھ فرمایا ہے کہ امریکہ، عراق، شام اور علاقے میں اپنا اثر و نفوذ پیدا کرنا چاہتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، دشمنوں کے دشمنانہ اقدامات کے سامنے ڈٹ جائے گا اور دوست ممالک کی حمایت کرے گا- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے شام، لبنان، یمن اور عراق کی ارضی سالمیت کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے عراق سمیت تمام دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کے فروغ پر ہمیشہ تاکید کی ہے- عراق کے سابق وزیر اعظم نے داعش دہشت گردوں کے خلاف عراقی عوام کی جد و جہد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق اور بعض ممالک، دہشت گردی کی ایک ظالمانہ جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں جو سامراج نے شروع کرائی ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18