Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 80985
Published : 18/8/2015 13:16

ایران ایک اسٹریٹیجک مرحلے سے گزر رہا ہے: رحیم صفوی

رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اور قوم ایک تاریخی اور اسٹریٹیجک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل یحیی رحیم‎ صفوی نے پیر کے دن تہران میں وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کی عمارت میں منعقدہ جشن ایثار کی تقریب میں کہا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام اور قوم ایک تاریخی اور اسٹریٹیجک مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ انقلاب ایران کے نظریات ایک ایسی منطق کی بنیاد پر استوار ہیں جسے دنیا بھر کے لوگ پسند کرتے ہیں اور اسی وجہ سے دشمنوں نے ایرانی قوم پر آٹھ سالہ جنگ مسلط کی تھی۔ ایرانی قوم اور اسلامی نظام نے اپنی ثقافتی، دینی اور اعتقادی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر مسلط کردہ جنگ کو قدرت و طاقت پیدا کرنے والے ایک موقع میں تبدیل کر دیا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل یحیی رحیم‎ صفوی کا کہنا تھا کہ ایثار ماضی کے ساتھ مخصوص نہیں ہے، مقدس دفاع کی وجہ سے ایرانی قوم کے لئے استقامت کا مکتب وجود میں آیا اور یہ ثقافت موجودہ دور میں استقامتی معیشت کے لئے بہترین پشت پناہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایثار کی ثقافت اور امام خمینی (رح) کے نظریات لبنان اور فلسطین میں اسلامی استقامت وجود میں آنے پر منتج ہوئے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19