Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81028
Published : 19/8/2015 14:19

فلم محمد رسول اللہ چھبیس اگست کو ریلیز ہو گی

فلم محمد رسول اللہ چھبیس اگست کو ایران کے سینما گھروں اور مونٹریال فیسٹول میں بیک وقت ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کے ہدایت کار نے کہا ہے کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت کے موقع پر چھبیس اگست کو یہ فلم ریلیز کی جائے گی- ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلم محمد رسول اللہ کے ایرانی ہدایت کار مجید مجیدی نے پیر کی رات پریس کانفرنس میں کہا کہ فلم محمد رسول اللہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کے موقع پر چھبیس اگست کو ایران کے ایک سو تینتالیس سینما گھروں اور مونٹریال فسٹیول میں بیک وقت ریلیز کی جائے گی۔ مجید مجیدی نے پیغمبر اکرم (ص) کے بارے میں بہت کم فلمیں اور ڈرامے بنائے جانے پر تنقید کی اور کہا کہ بیالیس برس قبل پیغمبر اکرم (ص) کے بارے میں دی میسج کے نام سے ایک فلم بنائی گئی اور یہ اس موضوع پر بننے والی دوسری فلم ہے اور اگر اس طرح کی مزید فلمیں بنائی جائیں تو دنیا والوں کو اسلام اور پیغمبر اکرم (ص) سے بہتر طور پر روشناس کرایا جا سکتا ہے۔ اس ایرانی فلم ہدایت کار نے فلم محمد رسول اللہ سے متعلق اسلامی دنیا کے ردعمل کے بارے میں کہا کہ ہم نے اسلامی دنیا میں متفقہ امور کو مدنظر رکھ کر یہ فلم بنانے کی کوشش کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فلم کے لئے پیغمبر اکرم (ص) کی زندگی کے اس حصے کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جس کے بارے میں بہت کم اختلاف پایا جاتا ہے۔ مجید مجیدی نے بعض عرب ممالک اور الازہر یونیورسٹی کی جانب سے اس فلم پر کی جانے والی تنقید کے بارے میں کہا کہ ناقدین نے فلم کو دیکھے بغیر اس فلم میں پیغمبر اکرم (ص) کا چہرہ مبارک دکھائے جانے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے حالانکہ اس فلم میں پیغمبر اکرم (ص) کا چہرہ مبارک دکھایا ہی نہیں گیا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21