Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81030
Published : 19/8/2015 14:21

شام کی راہ حل فوجی نہیں، سیاسی ہے: ڈاکٹر ولایتی

اسلامی جمہوریہ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی حلقوں اور سلامتی کونسل میں اثر و رسوخ رکھنے والوں کو یقین ہو گیا ہے کہ شام کی راہ حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے- ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے منگل کے روز شام کے وزیر اطلاعات و نشریات عمران الزعبی سے ملاقات کے دوران شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ شام کی حکومت اور عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی بیرونی راہ حل قابل قبول نہیں ہے- سلامتی کونسل نے پیر کے روز ایک بیان جاری کر کے شام میں امن کی بحالی کے مقصد سے بنیادی مسائل میں مذاکرات پر تاکید کی ہے- ڈاکٹر ولایتی نے رہبر انقلاب اسلامی کے پیر کے روز کے خطاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام اور خطے کے ممالک کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی سے متعلق پیر کے روز کا رہبر انقلاب اسلامی کا بہت اہم اور اسٹریٹیجک خطاب حرف آحر ہے- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے، جو بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر بھی ہیں، کہا کہ شاید شروع میں کسی کو یقین نہیں تھا کہ شامی حکومت اور عوام محدود وسائل کے ساتھ اتنے وسیع حملے کے خلاف، جس کو چھوٹی جنگ عظیم کہا جا سکتا ہے، مزاحمت کر پائے گی- انہوں نے کہا کہ شام پر علاقے، علاقے سے باہر اور شام کے اندر سے شام پر حملہ کرنے والوں کا ہدف صرف شام نہیں تھا بلکہ ہدف مزاحمت کی لائن تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18