Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81031
Published : 19/8/2015 14:24

سری لنکا کے سابق صدر کی پارلیمانی انتخابات میں شکست

سری لنکا کے سابق صدر نے پارلیمانی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کر لی ہے۔ سری لنکا کے سابق صدر مہیندا راجا پکشے نے فرانس پریس کو انٹرویو دیتے ہوئے پارلیمانی انتخابات میں اپنی شکست قبول کر لی ہے۔ مہیندا راجا پکشے نے کہا کہ وزیراعظم بننے کا ان کا خواب ادھورا رہ گیا۔ سری لنکا کے سابق صدر مہیندا راجا پکشے نے مزید کہا کہ سری لنکا کی حکمراں جماعت یونائیٹڈ نیشنل پارٹی کو بائیس میں سے گیارہ علاقوں میں کامیابی ملی ہے جبکہ ان قیادت والے اتحاد نے صرف آٹھ علاقوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور باقی ماندہ علاقوں میں سری لنکا کی تامل اقلیت کی پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔ سری لنکا کی کوئی جماعت بھی پارلیمنٹ کی کل دو سو پچیس نشستوں میں سے ایک سو تیرہ نشستیں لے کر سادہ اکثریت حاصل نہیں کر سکی ہے۔ سری لنکا کے الیکشن کمشنر نے پیر کے دن ہونے والے پارلیمانی انتخابات کو سری لنکا کے سب سے زیادہ شفاف انتخابات قرار دیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19