Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81032
Published : 19/8/2015 14:26

دو فلسطینی قیدی اٹھارہ برس کے بعد رہا

دو فلسطینی قیدی اٹھارہ برس کے بعد صیہونی جیلوں سے رہا ہو گئے ہیں۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس میں فلسطینی قیدیوں کی کمیٹی کے سربراہ امجد ابو عصب نے کہا ہے کہ سینتیس سالہ سامر محمد موسی حمادہ اور اڑتیس سالہ نور عبدالحریم محمد قاسم پیر کے دن صیہونی جیلوں نقب اور ریمون سے آزاد ہو گئے ہیں۔ امجد ابو عصب نے مزید کہا کہ یہ دونوں افراد تحریک حماس کے رکن ہیں۔ اور تحریک حماس کی فوجی شاخ عزالدین قسام بریگیڈ کے ساتھ بھی تعاون کرتے ہیں۔ ان دونوں فلسطینیوں کو اگست سنہ انیس سو ستانوے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پیر کے دن ہی ایک اور فلسطینی محمد شراہہ بھی دس برس کے بعد صیہونی حکومت کی جیل سے رہا ہوا۔ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم الضمیر نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت صیہونی حکومت کی جیلوں میں پانچ ہزار سات سو پچاس فلسطینی قید ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20