دوشنبه - 2019 مارس 25
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81033
تاریخ انتشار : 19/8/2015 14:29
تعداد بازدید : 5

ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم ایران کے حوالے کردیا جائے گا: ایرانی وزیر دفاع

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے کہا ہے کہ اپ گریڈ کیا گیا ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم ایران کے حوالے کر دیا جائے گا-
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین دہقان نے یوم دفاعی صنعت اور ہفتہ حکومت کے نزدیک آنے کے موقع پر روس کی طرف سے ایران کو ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم فراہم کئے جانے سے متعلق تازہ صورت حال کے بارے میں بتایا کہ روسی حکام نے کہا ہے کہ وہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے پابند ہیں- جنرل حسین دہقان نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تعاون کے نئے ماحول میں ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم کی فراہمی کا موضوع وزارت دفاع کے ایجنڈے میں شامل ہے اور روسی حکام نے کہا ہے کہ اس سسٹم میں تازہ ٹیکنالوجیکل تبدیلیاں کر کے وہ اس سسٹم کو اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے کریں گے- ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم کی فراہمی کا نیا معاہدہ تیار ہو گیا ہے جس پر اس ہفتے یا آئندہ ہفتے دستخط ہو جائیں گے تاکہ معینہ وقت میں ایس تھری ہنڈرڈ میزائل سسٹم اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالے کر دیا جائے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :