Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81035
Published : 19/8/2015 14:37

ایران، علاقے میں امریکی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرتا ہے: ڈاکٹر ولایتی

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے کہا ہے کہ ایران، علاقے میں امریکہ کی واپسی اور اثر و رسوخ کی ہرگز اجازت نہیں دے گا- عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے ایک انٹرویو میں ایران میں امریکی اثر و رسوخ پیدا کئے جانے کی کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، ایران علاقے اور اسلامی ممالک میں اثر و رسوخ پیدا کئے جانے سے متعلق امریکیوں کے کسی بھی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا- ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ امریکیوں کو اسلامی انقلاب کے زمانے میں ایران سے باہر نکال دیا گیا تھا اور عراق، شام، لبنان اور یمن بھی ان کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اور اب وہ پھر ان ملکوں میں اپنا اثر و رسوخ پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن علاقے اور ان تمام ممالک کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ، ان کے مد مقابل کھڑے ہو رہے ہیں- بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چھتّیس سال پورے ہو چکے ہیں اور ایرانی عوام ان چھتّیس برسوں میں امریکہ کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لئے پہلے سے زیادہ آزمودہ، تجربہ کار اور پرعزم ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18