Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81047
Published : 19/8/2015 14:50

ایران، انڈونیشیا کی حکومت اور قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے انڈونیشیا کے مسافر بردار طیارے کے حادثے پر اس ملک کی حکومت اور قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے انڈونیشیا کے مسافر طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ اور انڈونیشیا کی حکومت کو تعزیت پیش کی۔ مرضیہ افخم نے ایرانی قوم کی جانب سے انڈونیشیا کی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ، جس پر چوّن افراد سوار تھے، گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ یہ طیارہ انڈونیشیا کی داخلی پرواز پر تھا جس کے دوران یہ لاپتہ ہو گیا ۔منگل کی صبح اس بدنصیب طیارے کے چوّن مسافروں کی لاشیں، طیارے کے ملبے کے پاس ملیں۔ اس طیارے کے مسافروں میں پانچ بچے بھی تھے۔ اس طیارے سے غریب گھرانوں کے لئے چار لاکھ ستر ہزار ڈالر کی امداد بھی لے جائی جا رہی تھی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13