Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81052
Published : 19/8/2015 15:36

ایٹمی معاہدہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی کامیابی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کا ایٹمی معاہدہ تمام مسلمانوں کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائـب وزیر خارجہ اور مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن سید عباس عراقچی نے منگل کو ورلڈ اہلبیت اسمبلی کی جنرل کونسل کے اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ بڑی طاقتوں کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سب سے اہم ہتھیار ان کے مطالبات کو ٹھکرانا یعنی انہیں نہ کہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کا ایٹمی معاہدہ ایران کی تاریخ میں ایک درخشان نقطہ اور دنیا کے تمام مسلمانوں خاص طور سے شیعہ مسلمانوں کے لئے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی طاقتوں کا مقابلہ کرنے کی ایک مثال ہے۔ سید عباس عراقچی نے کہا کہ ویانا میں حاصل ہونے والا ایٹمی معاہدہ دشمن کی دھمکیوں کے مقابلے میں ملت ایران کی بارہ سالہ استقامت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرکردگی میں عالمی طاقتیں بارہ برسوں سے ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بند کئے جانے کی خواہاں تھیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے مستحکم ارادے سے یورینیم کی افزودگی بند کرنے کی تجویز ٹھکرادی اور مغربی ملکوں کے تسلط میں جانا پسند نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کی وجہ سے ہی ایران کے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔ واضح رہے کہ ورلڈ اہلبیت اسمبلی کی جنرل کونسل کے اجلاس میں چار دنوں تک عالم اسلام اور شیعہ مسلمانوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ یہ اجلاس منگل کو تہران میں اختتام پذیر ہو گیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13