سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81059
تاریخ انتشار : 19/8/2015 16:10
تعداد بازدید : 2

پاکستان کا تجارتی وفد زاہدان کے دورے پر

پاکستان کا ایک تجارتی وفد ایران اور پاکستان کی سرحدی تجارت کی مشترکہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے زاہدان پہنچا ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے صنعت، معدنیات اور تجارت کے ادارے کے سربراہ نادر میرشکار نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے آنے والے تجارتی وفد کے استقبال کے موقع پر منگل کی رات کہا کہ اب تک زاہدان اور کوئٹہ میں دوجانبہ تجارتی مسائل کا جائزہ لینے کے لئے ایران اور پاکستان کی سرحدی تجارت کی مشترکہ کمیٹی کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں اور تیسرا اجلاس بدھ سے زاہدان میں شروع ہو رہا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا- نادر میرشکار نے، جو اس اجلاس میں ایرانی وفد کے سربراہ بھی ہیں، کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان، خاص طور سے دو ہمسایہ صوبوں ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان اور پاکستانی صوبے بلوچستان کے تاجروں کے درمیان تجارتی لین میں اضافے کی راہوں کا جائزہ نیز پہلے طے پانے والے معاہدوں کا جائزہ تیسرے اجلاس کے پروگراموں میں شامل ہے- انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دوران پاکستانی وفد صوبہ سیستان و بلوچستان کے حکام، تاجروں، صنعت کاروں اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ عہدیداروں سے الک الگ ملاقات کر ے گا اور آخر میں دونوں ملکوں کے وفود کے سربراہ ایک مشترکہ سرحدی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے- نادر میرشکار نے کہا کہ تجارت، بینک، نقل و حمل، ویزا اور قرنطینہ سے متعلق امور زاہدان میں ہونے والے اجلاس کے موضوعات میں شامل ہیں-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :