Friday - 2018 August 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81112
Published : 21/8/2015 10:21

پی ایل او سے محمود عباس کے استعفے کی تردید

الفتح تحریک کی انقلابی کونسل کے سیکریٹری نے تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے محمود عباس کے استعفے کی تردید کر دی ہے۔

فلسطین کے شعبہ اطلاعات و نشریات کی رپورٹ کے مطابق الفتح تحریک کی انقلابی کونسل کے سیکریٹری امین مقبول نے جمعرات کے دن ایک بیان جاری کیا ہے۔ اس بیان میں پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ کے عہدے سے محمود عباس اور اس کمیٹی کے دوسرے سات اراکین کے استعفے کے بارے میں منظر عام پر آنے والی خبروں کو بےبنیاد قرار دیا گیا ہے۔ امین مقبول نے کہا ہے کہ اگر کوئی پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت سے استعفی دینا چاہتا ہے تو اسے فلسطین کی نیشنل کونسل کے اجلاس کے انعقاد کے دن استعفی دینا چاہیے۔ واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات خبر دی تھی کہ تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ محمود عباس اور اس کمیٹی کے بعض اراکین آئندہ چند دنوں میں اجتماعی طور پر استعفی دے دیں گے۔ تنظیم آزادی فلسطین پی ایل او کے منشور کی چودھویں شق کے مطابق اگر اس تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ایک تہائی سے زیادہ اراکین استعفی دے دیں تو پھر نیشنل کونسل کے انتخابات کی دعوت دی جاتی ہے اور نئی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا انتخاب عمل میں لایا جاتا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 August 17