Friday - 2018 Dec 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81114
Published : 21/8/2015 10:26

رفح گزرگاہ کھلی رکھی جائے: بان کی مون کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مصر کےحکام سے رفح گزرگاہ کھلی رکھنے کی اپیل کی ہے۔

العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نائب جیفری ویلٹمین نے مشرق وسطی کی صورتحال کے بارے میں بلائے جانے والے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ بان مون اس بات کے خواہاں ہیں کہ مصر کے حکام رفح گزرگاہ کھلی رکھیں اور فلسطینیوں کو محاصرے کا شکار غزہ پٹی کے علاقے میں آمد و رفت اور اپنے سامان کی منتقلی کی اجازت دیں۔ جیفری ویلٹمین کے مطابق بان کی مون نے ہفتے کے چند ایام میں رفح گزرگاہ کھلی رکھنے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ دوسری گزرگاہوں کے بند ہونے کی وجہ سے غزہ کو جس اقتصادی اور سماجی صورتحال کا سامنا ہے اس کے پیش نظر رفح گزرگاہ کو کھلا رکھنا چاہئے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Friday - 2018 Dec 14