Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81116
Published : 21/8/2015 10:34

ایران کی جوہری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ ڈاکٹرلاریجانی

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے زور دیکر کہا ہے کہ جوہری سرگرمیاں اور اس سلسلے کی تحقیقات اور توسیع ہر حال میں جاری رہے گی۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ سوچ سمجھ کر اور واضح لایحہ عمل کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن جوہری شعبے کی تحقیق اور توسیع کی راہ میں کوئی رکاوٹ موجود نہیں ہے اور ایران کی پارلیمنٹ، اس مسئلے پر پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں جوہری معاہدے کے سلسلے میں تحفظات پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری مسئلے میں ایران اور مغرب کے درمیان اختلافات فنی، قانونی، سیاسی اور اقتصادی پہلو کے حامل رہے ہیں۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ قانونی لحاظ سے اس معاہدے کے مناسب نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ایران کے لئے بین الاقوامی ماحول بھی مزید سازگار ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ جوہری معاہدے نے دوسروں کے رویوں کو بھی تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے صیہونی حکومت تشویش میں مبتلا ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت نہیں چاہتی کہ امریکی کانگریس اس معاہدے کو منظور کرے اور اس راہ میں وہ، ہر طرح کا نقصان برداشت کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14