Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81118
Published : 21/8/2015 10:41

ایران، شام کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے منصوبے کا حامی ہے

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بار پھر شام کے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا کے نئے منصوبے سے اندازہ ہوتا ہے کہ علاقے اور غیر علاقائی بعض ممالک، شام کی حقیقی صورتحال کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مرضیہ افخم نے زور دیکر کہا کہ ایران نے اس بحران کے حل کے لئے شام کے مختلف دھڑوں کے مابین گفتگو اور سیاسی حل پر زور دیا ہے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ان کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کی حمایت کرتا رہا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ تہران اس بحران کے حل میں شام کی حکومت اور قوم کے مرکزی کردار کا حامی ہے اور عالمی برادری کو چاہئے کہ اپنے فرائض کو صحیح طور سے نبھاتے ہوئے ان کی حمایت کرے۔ اس کے علاوہ مرضیہ افخم نے کہا کہ آئندہ دنوں ایران کے وزیر خارجہ، ترکی کا بھی دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کا ایجنڈا تیار کیا جا رہا ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17