Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81119
Published : 21/8/2015 10:45

ایران کے ایٹمی معاہدے کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے کہا ہے کہ اس کونسل اور پارلیمنٹ کے درمیان قریبی تعاون، ایٹمی معاہدے کے جائزے کی تکمیل کا باعث ہے تاکہ ملت ایران کی استقامت کی دستاویز کے نتائج کا اعلان کیا جا سکے- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے جمعرات کو ارنا سے گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے، کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ ایران کے ایٹمی معاہدے کا اس کونسل میں بہت زیادہ گہرائی سے جائزہ لیا جا رہا ہے، کہا کہ ماہرین، مختلف تکنیکی، صنعتی اور اقتصادی پہلؤوں سے اس معاہدے کا جائزہ لے رہے ہیں- انھوں نے کہا کہ اس جائزے کے نتائج کا اعلان، گروپ پانچ جمع ایک اور بیرونی فریقوں کے ذریعے، لئے جانے والے جائزوں کے نتائج کے اعلان کے وقت ہی کیا جائے گا- علی شمخانی نے دشمنوں کی توسیع پسندی کے مقابلے میں ملت ایران کی استقامت کو ایران کے ساتھ مغربی فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کا سب سے بڑا اور مضبوط عامل قرار دیا اور کہا کہ اگر ایسا نہ ہوتا تو گروپ پانچ جمع ایک، ایران کے ساتھ ہرگز مذاکرات نہ کرتا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے گذشتہ برسوں کے دوران ایران کی ایٹمی پیشرفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی ٹیکنالوجی میں پیشرفت اس بات کا باعث بنی ہے کہ پہلے مغربی ممالک، ایران کی ایٹمی سرگرمیاں بند کرنے پر اڑے ہوئے تھے اور آج وہ، ایران کی ایٹمی صلاحیت کو تسلیم کر رہے ہیں اور مذاکرات کے لئے تیار ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16