Tuesday - 2018 Oct. 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81120
Published : 21/8/2015 10:47

مغربی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر ایران کا ردعمل

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بعض مغربی ممالک کے واویلا کا مقصد ایٹمی معاہدے کو متاثر کرنا رہا ہے- ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے رضا نجفی نے جمعرات کے روز ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مغربی میڈیا کی اس خبر پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے کہ ایران نے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ خفیہ سمجھوتے میں ایک ایرانی سائٹ کے معائنے کے لئے ایرانی ماہرین سے استفادہ کرنے کی اجازت دی ہے- رضا نجفی نے کہا کہ اس تشہیراتی ہنگامہ آرائی کا مقصد ویانا ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد اور جائزے کے عمل کو متاثر کرنا ہے- ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی میں ایران کے مستقل نمائندے رضا نجفی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ ایران کے سمجھوتے کا متن خفیہ رکھا گیا ہے اور فریقین اس متن کو منظر عام پر نہیں لا سکتے بالخصوص یہ کہ آئی اے ای اے کی ذمہ داری ہے کہ اس سمجھوتے کے نکات کو خفیہ رکھیں- رضا نجفی نے ویانا ایٹمی معاہدے کی سچائی پرکھنے کے لئے آئندہ ہفتے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ایک روزہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ کو بورڈ آف گورنرز سے اجازت لینے کی ضرورت ہے اور اسی لئے انھوں نے کئی صفحات پر مشتمل ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے مطابق آئی اے ای اے کی ذمہ داری پر عمل اور اسی طرح موجودہ عمل کے جاری رکھے جانے کو واضح کیا گیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 16