Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81121
Published : 21/8/2015 10:50

یمن: دہشت گردوں کے جرائم کی شدید مذمت

یمن کی تمام پارٹیوں نے شہر تعز میں سعودی حمایت یافتہ عناصر اور تکفیریوں کے وحشیانہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے۔ المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے سیاسی دھڑوں نے علیحدہ علیحدہ بیانات میں تعز شہر کے باشندوں کے خلاف سعودی اور تکفیری عناصر کے سفاکانہ جرائم کی سختی سے مذمت کی ہے۔ التحریر عوامی پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد عناصر، تعز میں اس قسم کے جرائم کا ارتکاب کرکے یمن کے قبیلوں کے درمیان فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب یمن کے مستقبل العدالہ نام کی تنظیم نے بھی تعز میں سعودی حمایت یافتہ عناصر اور تکفیری دہشت گردوں کے وحشیانہ اقدامات کی مذمت کی اور اسے تمام اخلاقی اقدار اور مذہبی اصولوں کے برخلاف قرار دیا۔ یمن کی امّت پارٹی نے بھی تمام سیاسی گروہوں سے اپیل کی کہ دہشت گردوں کا بھرپور مقابلہ کریں اور یمنی فوج اور عوام رضاکار فورس کی حمایت جاری رکھیں۔ قومی وفاق، الحریہ، الکرامہ اور الناصری ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی صوبہ عدن اور تعز میں داعش اور القاعدہ کے عناصر کے جرائم کی شدید مذمت کی اور اسے صیہونی سعودی سازش کا حصہ قرار دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی حمایت یافتہ عناصر اور داعش اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے یمن کے عدن اور تعز شہر پر حملہ کرکے وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20