Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81122
Published : 21/8/2015 10:58

سرحدوں پر قیام امن حکومت کی اہم ترین ترجیح

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ خاص سرحدی علاقوں میں پائدار امن قائم کرنا حکومت کی اہم ترین ترجیح ہے- ایران کے وزیر داخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے جمعرات کو شمال مغربی ایران میں صوبے مغربی آذربائیجان کے سرحدی علاقوں کے دورے کے موقع پر تاکید کے ساتھ کہا کہ حکومت، ایران کے سرحدی علاقوں میں سیکورٹی کے انتظام اور مکمل کنٹرول کے لئے لازمی وسائل کو بروئے کار لانا چاہتی ہے- رحمانی فضلی نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں پر سیکورٹی کے لئے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں صدر مملکت کی جانب سے قابل ذکر بجٹ منظور کیا گیا ہے- ایران کے وزیر داخلہ نے سرحدوں پر پائدار امن و سلامتی کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی بارڈر سیکورٹی فورسز اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کوششوں کو بھی سراہا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16