Saturday - 2018 Oct. 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81123
Published : 21/8/2015 11:3

یمن کے حالات پر عالمی ریڈکراس کا انتباہ

عالمی ریڈکراس کمیٹی نے سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کے باعث یمن کے ابتر حالات کے بارے میں خبردار کیا ہے- روزنامہ الیوم السابع کی رپورٹ کے مطابق عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر موریر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے حملوں کے باعث یمن، دوسرے شام میں تبدیل ہو گیا ہے- انھوں نے یمن کے ابتر حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یمن پر سعودی عرب کے فضائی حملوں کے ساتھ ہی اس ملک کے خلاف عالمی برادری کی پابندیوں اور اس ملک میں انسان دوستانہ امداد پہنچنے میں حائل رکاوٹوں اور مشکلات نے یمن کی صورت حال کو مزید المناک بنا دیا ہے- یمن پر سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے فضائی حملے، مارچ کے مہینے سے جاری ہیں- ان حملوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں- اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں ہر روز کم از کم آٹھ یمنی بچے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں اور ان حملوں کے باعث اب تک چار سو سے زیادہ بچے شہید اور کم سے کم چھے ہزار زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Oct. 20