سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81145
تاریخ انتشار : 22/8/2015 10:23
تعداد بازدید : 14

ایران میں غیر ملکی چینلوں پر کوئی پابندی نہیں

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران میں بی بی سی کی فارسی نشریات پر پابندی ہے لیکن بی بی سی کے عالمی نیٹ ورک اور سی این این پر کوئی پابندی نہیں ہے اور کسی بھی دور حکومت میں یہ پابندی نہیں رہی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اعلی قومی سلامتی کونسل کے نظریئے کے مطابق قانون میں جس چیز پر پابندی عائد ہے وہ فارسی زبان کے بیرونی ٹی وی چینل ہیں- انھوں نے کہا کہ ان فارسی زبان چینلوں کی نشریات پر بدستور پابندی عائد ہے لیکن بی بی سی کے عالمی نیٹ ورک اور سی این این پر کوئی پابندی نہیں ہے- حسن قشقاوی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے، کہ ان ذرائع ابلاغ اور عالمی نیٹ ورک کی کارکردگی غیر جانبدارانہ نہیں ہے، کہا کہ مغربی ذرائع ابلاغ اسی وقت غیر جانبداری کا دعوی کر سکتے ہیں کہ جب وہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر تبصرہ کرنے کے بجائے، کہ جس کے پاس کوئی ایٹم بم نہیں ہے اور جس کی ایٹمی سرگرمیاں مکمل طور پر پرامن رہی ہیں اور جواقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق خود جنگی جرائم کا شکار رہا ہے، صیہونی حکومت کے فوجی ایٹمی پروگرام اور اس کی جارحانہ پالیسیوں پر توجہ مرکوز کریں اس لئے کہ صیہونی حکومت پورے علاقے کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :