Monday - 2018 Oct. 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81147
Published : 22/8/2015 10:28

اسٹونیا کے جاسوس کی گرفتاری کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ روس

روس کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مغرب، اسٹونیا کے باشندے کی جاسوسی کو سیاسی رنگ دینا چاہتا ہے۔ روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارو نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس کی عدالت نے اسٹون کوہور کو اسٹونیا کے لئے جاسوسی کے جرم میں سزا سنائی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عدالت کے حکم میں کسی بھی قسم کا شک و شبہہ پایا نہیں جاتا۔ واضح رہے کہ اسٹون کوہور کو روس میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم اسٹونیا کی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ اس کے، اس شہری کو اغوا کیا گیا ہے۔ اس شخص کو گذشتہ بدھ کے دن جاسوسی، اسلحہ رکھنے اور غیرقانونی طور پر سرحد پار کرنے کے جرم میں پندرہ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بیلجیم اور امریکہ نے روس کی عدالت کے اس فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ نے اسٹونیا کے، اس شہری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ روس اور مغرب کے مابین حالات بدستور کشیدہ ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Oct. 15