يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81151
تاریخ انتشار : 22/8/2015 10:41
تعداد بازدید : 8

صوبہ صلاح الدین میں فوج کی پیش قدمی جاری

عراق کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سامرا کے مغربی علاقے میں واقع ایک دیہات کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کے ترجمان یحیی رسول عبد اللہ نے جمعے کے دن اعلان کیا کہ ہے فوج کے جوانوں نے دیگر سیکورٹی اہلکاروں اور فضائیہ کی مدد سے بوغافل نامی دیہات پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ اس ترجمان نے کہا کہ داعش دہشت گرد، سامرا کے مغرب میں واقع اس دیہات سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ فوج کی اس کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک بھی ہو گئے۔ اس واقعے میں دہشت گردوں کی دو گاڑیاں تباہ اور پندرہ تکفیری عناصر ہلاک کر دیئے گئے۔ یحیی رسول عبداللہ نے کہا کہ برّی اور فضائی کارروائی بدستور جاری ہے اور فوج کے ٹھوس اقدامات کے نتیجے میں دشمن اپنے ٹھکانوں کو چھوڑ کر فرار کر رہے ہیں۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :