Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81155
Published : 22/8/2015 10:48

سری لنکا: نئے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب

سری لنکا کے نئے وزیر اعظم رانیل وکرمہ سنگھے نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سری لنکا کے متحدہ قومی محاذ کے سربراہ رانیل وکرمہ سنگھے نے جمعے کے دن نئے وزیر اعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ متحدہ قومی محاذ نے پارلیمنٹ کی دو سو پچیس نشستوں میں سے ایک سو چھے نشستیں حاصل کی تھیں۔ حکومت تشکیل دینے کے لئے اس پارٹی کو سات نشستوں کی ضرورت تھی۔ یہ نتیجہ، سری سینا کی قیادت میں فریڈم پارٹی کے ساتھ اتحاد کے ذریعے ممکن ہو سکا۔ رانیل وکرمہ سنگھے نے اس سے قبل اپنے مخالفین سے درخواست کی تھی کہ اختلافات سے دستبردار ہو کر ایک متحدہ حکومت تشکیل دینے میں تعاون کریں۔ سری لنکا کے نئے وزیر اعظم نے عوام اور سیاسی پارٹیوں سے قومی اتحاد تشکیل دینے میں تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے تمل اقلیت کے حقوق کو تسلیم کئے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17