Wed - 2018 Oct. 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81161
Published : 22/8/2015 12:20

یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملہ، سعودی عرب پر امریکی تنقید

حکومت امریکا نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملے کی وجہ سے سعودی عرب پر تنقید کی ہے- پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ حدیدہ بندرگاہ انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی جگہ ہے اس لئے اس پر سعودی عرب کی بمباری پر سوال اٹھنا شروع ہو گئے ہیں- اس بیان میں سعودی عرب کی جارحیت اور اس کے ظالمانہ اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار بھی کیا گیا ہے- وائٹ ہاؤس نے بیان میں کہا ہے کہ حدیدہ بندرگاہ یمنی عوام کے لئے دوائیں، غذا اور ایندھن کی ترسیل کی جگہ ہے اور اس پر ہونے والی بمباری انسانی معاشرے پر حملہ شمار ہوتی ہے- واضح رہے کہ امریکا سعودی بمباری پر ایسے حالات میں تنقید کر رہا ہے کہ خود اس کا شمار یمن پر ہونے والے حملوں کے حامیوں میں ہوتا ہے- قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں حدیدہ پر عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں دسیوں افراد شہید اور زخمی ہو چکے ہیں-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Oct. 17