سه شنبه - 2019 مارس 26
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81162
تاریخ انتشار : 22/8/2015 12:22
تعداد بازدید : 7

بحرین میں مساجد کے انہدام کی مذمت

بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے مسجد شیخ عزیز کو شہید کرنے پر مبنی وزارت اوقاف کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے چودہ فروری اتحاد نے جمعے کے دن مسجد شیخ عزیز کو شہید کرنے اور اس کی جگہ قبرستان بنانے پر مبنی وزارت اوقاف کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کو مساجد اور دینی امور میں آل خلیفہ کی مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔ چودہ فروری اتحاد نے جمعے کے دن اپنے بیان میں اس بات پر بھی تاکید کی ہے کہ بحرینی قوم وزارت اوقاف کے فیصلوں کو تسلیم نہیں کرتی ہے کیونکہ یہ وزارت آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی آمرانہ پالیسیوں کو عملی جامہ پہنانے والی ایک بدعنوان وزارت ہے۔ چودہ فروری اتحاد نے اپنے بیان میں فساد پھیلانے، دینی شعائر کا مقابلہ کرنے اور مومنین کو مقدس مقامات سے دور کرنے کو مسجد شیخ عزیز کے انہدام کے مقاصد قرار دیا ہے۔ اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہےکہ مسجد شیخ عزیز جیسے مقدس مقامات عوام کے مختلف طبقات میں اسلامی اور انقلابی بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ بحرین کی وزارت اوقاف نے حال ہی میں دینی شعائر کے مقابلے اور اہل تشیع کو کچلنے کے مقصد سے مسجد شیخ عزیز کو شہید کر کے اس کی جگہ قبرستان بنانے کا حکم دیا ہے۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :