Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81163
Published : 22/8/2015 12:24

شام میں روس کا دوسرا فوجی اڈا بنانے پر دمشق حکومت رضامند

شام کی حکومت نے اپنے ملک میں روس کے دوسرے فوجی اڈے کے قیام پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اخبار القدس العربی نے جمعے کے دن لکھا کہ دمشق کی حکومت نے روس سے کہا ہے کہ وہ شام کے صوبہ لاذقیہ میں واقع ساحلی شہر جبلہ میں اپنا فوجی اڈا بنائے۔ اگر روس یہ فوجی اڈا بنائے گا تو شام میں اس کا یہ دوسرا فوجی اڈا ہو گا۔ شام میں اس وقت روس کا طرطوس بحری فوجی اڈا موجود ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دمشق کی حکومت نے روس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک میں طرطوس سے زیادہ اہم روسی فوجی اڈا قائم کئے جانے کی خواہاں ہے اور یہ فوجی اڈا روس اور شام کے فوجیوں کو طرطوس کی نسبت زیادہ خدمات فراہم کرے گا۔ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ عالمی امن کے قیام میں روس کے اہم کردار کے پیش نظر خطے میں روس کی موجودگی جس قدر زیادہ ہو گی اسی قدر خطے کو زیادہ استحکام حاصل ہو گا۔ القدس العربی نے مزید لکھا ہے کہ شام میں دوسرا فوجی اڈا بنانے پر مبنی روس کے فیصلے کے معنی یہ ہیں کہ وہ شام کے ساتھ اپنے اسٹریٹیجک اتحاد کا پابند ہے اور کسی بھی صورت میں شام کی موجودہ حکومت کو ختم نہیں ہونے دے گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23