Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81164
Published : 22/8/2015 12:26

ترکی میں قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان

ترکی کے صدر نے کہا ہے کہ یکم نومبر کو قبل از وقت انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کے دن کہا کہ ترکی میں مخلوط حکومت کی تشکیل سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کے بعد یکم نومبر کو قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔ رجب طیب اردوغان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لئے پیر کے دن پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کریں گے۔ مخلوط حکومت کی تشکیل کے مقصد سے سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے اتوار کے دن تک مہلت دی گئی ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ جب مخلوط حکومت کی تشکیل کے لئے حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی اور دوسری سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے مخالفین کا کہنا ہے کہ رجب طیب اردوغان نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر کے مخلوط حکومت کی تشکیل کی غرض سے انجام پانے والے مذاکرات میں مداخلت کی ہے اور وہ قبل از وقت انتخابات سے فائدہ اٹھا کر حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمنٹ پارٹی کے ووٹ بینک میں اضافے، پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنے اور اپنی حکومت کا راستہ ہموار کرنے کے درپے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13