Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81214
Published : 22/8/2015 20:51

دنیا کے اناسی ممالک میں تیرہویں بین الاقوامی امام رضا فیسٹول کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسلامی ثقافت و رابطوں کے ادارے کے سربراہ ابوذر ابراہیمی ترکمان نے کہا ہے کہ رواں سال دنیا کے اناسی ممالک میں تیرہواں بین الاقوامی امام رضا فیسٹول منعقد کیا جائے گا- ابوذر ابراہیمی ترکمان نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کے دوران کہا کہ رواں سال دنیا کے اناسی ممالک اور دو سو سے زیادہ مقامات پر تیرہواں بین الاقوامی امام رضا فیسٹول منعقد کیا جائے گا- ابوذر ابراہیمی ترکمان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹول کا انعقاد "عقلانیت اور گفتگو" کے نعرے کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔ ابوذر ابراہیمی ترکمان نے حضرت امام رضا علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور تعلیمات کی ترویج کے لئے عالمی سطح پر مصوری، فوٹو گرافی، شعر گوئی اور کتابوں کی تصنیف کو امام رضا علیہ السلام کے خادموں کی گرانقدر خدمات قرار دیا اور کہا کہ دوسرے ممالک میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے کلچرل ہا‎ؤسز میں امام رضا علیہ السلام کی سیرت کے بارے میں مختلف زبانوں میں فلمیں دکھائی جائیں گی۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11