Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81216
Published : 22/8/2015 20:55

اتوار کو لندن میں ایرانی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی سرگرمیاں ایک بار پھر شروع ہو رہی ہیں۔ لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کو پھر سے کھولے جانے کی تقریب میں ایران کے سینیئر سفارت کار محمد حسن حبیب اللہ زادے، ایران-برطانیہ پارلیمانی دوستی گروپ کے ارکان، ایران سے وابستہ اداروں کے سربراہ اور برطانیہ میں مقیم ایرانی باشندے شریک ہوں گے۔ قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر تہران میں بھی برطانوی سفارت خانے کا دوبارہ افتتاح ہو گا جس کے لئے برطانوی وزیر خارجہ فلیپ ہیمنڈ تہران پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار گیارہ میں برطانیہ کے مداخلت پسندانہ رویّے پر احتجاج کرتے ہوئے، تہران کے یونیورسٹی طلبا، تہران میں اس ملک کے سفارت خانے میں داخل ہو گئے تھے جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے برطانیہ نے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں برطانوی سفارت خانے کو کوئی خصوصی رعایت حاصل نہیں ہے بلکہ اسے بھی تمام سفارت خانوں کی مانند مقررہ قوانین پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23