Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81217
Published : 22/8/2015 20:57

ملائیشیا: آسیان وزرائے اقتصاد کے اجلاس کا آغاز

جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے اقتصاد کے اجلاس کا افتتاح ہو گیا۔ اس اجلاس میں اقتصادی تعاون میں فروغ کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی جائے گی۔ کوالالمپور میں آسیان تنظیم کے وزرائے اقتصاد کے اجلاس کے موقع پر، ملائیشیا کے وزیر صنعت و تجارت نے، جو اس اجلاس کی سربراہی کر رہے ہیں، کہا ہے کہ اس تنظیم کے رکن ممالک سیاسی اور اقتصادی مشکلات کے باوجود اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں۔ یہ اجلاس پچیس اگست تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں آسیان اقتصادی اتحاد اور چین جیسے اہم تجارتی شرکا کے ساتھ تعاون میں فروغ پر گفتگو کی جائے گی۔ آسیان اقتصادی اتحاد کی تشکیل اس سال کے آخر تک متوقع ہے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16