Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81221
Published : 22/8/2015 21:6

فاتح 313 گائیڈڈ میزائل کی رونمائی

یوم دفاعی صنعت کے موقع پر ایران فاتح، تین سو تیرہ نام کے گائیڈڈ میزائل کی رونمائی کی گئی۔ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بائیس اگست یوم دفاعی صنعت کے موقع پر فاتح تین سو تیرہ گائیڈد میزائل کی رونمائی کی جو پانچ سو کلو میٹر کی دوری تک اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ فاتح تین سو تیرہ میزائل ایران کی وزارت دفاع کے سائنسدانوں اور ماہرین کا تیار کردہ ایک اہم میزائل ہے اور اس کی ڈیزائیننگ دنیا کی جدیدترین ٹیکنالوجی کے مطابق کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ فاتح تین سو تیرہ گائیڈڈ میزائل شیلڈ کا وزن گذشتہ فاتح میزائلوں کے مقابلے میں کم کیا گیا ہے۔ یہ میزائل، جامد ایندھن سے چلنے والے جدیدترین انجن سے چلتا ہے اور ایسے سنسر سے لیس ہے، جس میں جدید مقامی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس میزائل کو کامیابی کے ساتھ آزمایا جا چکا ہے اور اس کی وسیع پیمانے پر پیداوار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہے جو جامد ایندھن سے چلنے والے گائیڈڈ میزائیل بناتے ہیں۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13