Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81224
Published : 22/8/2015 21:13

تہران اور لندن، ناظم الامورسطح کے تعلقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ تہران اور لندن کے درمیان ناظم الامور کی سطح کے تعلقات باقی رہیں گے- ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ہفتے کے روز کہا کہ ایران اور برطانیہ کے درمیان ناظم الامور کی سطح کے تعلقات باقی رہیں گے اور فی الحال ہمارا سفیر کی سطح کے تعلقات کا ارادہ نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ تہران میں واقع برطانوی سفارت خانہ اس وقت سروسز اور سفارتی ویزا جاری کرتا ہے اور ضروری ابتدائی امور کا امکان فراہم ہونے اور اسٹاف میں اضافے کے بعد مستقبل میں عام ویزا بھی جاری کرے گا- مجید تخت روانچی نے مزید کہا کہ اتوار کے روز دونوں ممالک کے سفارت خانے پھر سے کھلنے کے بعد صرف غیر مقیم ناظم الامور کا عہدہ تبدیل ہو کر مقیم ناظم الامور کا ہو جائے گا اور غیر مقیم ناظم الامور اپنے اپنے سفارت خانوں میں متعین ہو جائیں گے- ایران میں برطانیہ کے غیر مقیم ناظم الامور اجے شرما اور برطانیہ میں ایران کے غیر مقیم ناظم الامور حسن حبیب اللہ زادہ اتوار کے روز سے اپنے اپنے سفارت خانوں میں مقیم ناظم الامور اور سفارت خانے کے سرپرست کی حیثیت سے اپنی اپنی ذمہ داری سنبھال لیں گے- اتوار کے روز برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے دورہ تہران کے موقع پر ایران میں برطانیہ کا سفارت خانہ چار سال کے بعد دوبارہ کھول دیا جائے گا-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23