Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81274
Published : 23/8/2015 20:30

مذاکرات میں تمام سیاسی گروپوں کی شرکت پرتاکید

تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل نے مذاکرات میں تمام سیاسی گروپوں کی شرکت کو بحران یمن کی راہ حل قرار دیا ہے- اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد بخیتی نے کہا کہ سب گروپوں کے لئے قابل قبول نئے صدر کی تقرری کے بارے میں، مفاہمت کے مقصد سے انصاراللہ، جنوبی تحریک اور عوامی کانگریس پارٹی سمیت مختلف گروپوں کی نشست اور تمام گروپوں کی شراکت سے قومی حکومت کی تشکیل بحران یمن کے حل کے لئے ضروری ہے- انہوں نے عمان کے دارالحکومت مسقط میں انصاراللہ کے وفد کے ساتھ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ کی حالیہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بحران یمن کی کوئی راہ حل موجود نہیں ہے- اس سے پہلے خبری حلقوں نے مسقط میں اسماعیل ولد شیخ اور یمنی گروپوں کے درمیان مذاکرات کی دستاویز شائع کی تھی جس کے اہم موضوعات میں مستقل اور فوری جنگ بندی اور یمن کے زمینی، سمندری اور ہوائی محاصرے کا خاتمہ شامل ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16