Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81275
Published : 23/8/2015 20:40

ایران نے نامعلوم ڈرون طیارہ مار گرایا

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایئرڈیفنس سسٹم نے ملک کی مغربی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک جاسوس ڈورن طیارے کو مار گرایا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے ایئر ڈیفنس کے کمانڈر فرزاد فریدونی نے ہفتے کے دن ارنا کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ کچھ عرصہ قبل ایک نامعلوم ڈرون طیارہ ایران کی مغربی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا جس کو ایران کے ایئرڈیفنس سسٹم نے مار گرایا تھا۔ فرزاد فریدونی نے مزید کہا کہ اگر ایران یا اس کے ارد گرد کی فضائی حدود میں کوئی نامعلوم طیارہ نظر آئے تو ایران کا ایئرڈیفنس سسٹم پہلے مرحلے میں اسے خبردار کرے گا اور اس کے بعد بالترتیب ایران کی فضائیہ، ایران کا میزائل سسٹم اور توپ خانہ اس طیارے کی سرنگونی کے لئے حرکت میں آ جائیں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ کرمانشاہ کے ایئر ڈیفنس کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ دوسرے ممالک کی جانب سے ایران کی فضائی حدود استعمال کئے جانے سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ ایران کی فضائی حدود مکمل طور پر محفوظ ہیں کیونکہ اگر ایران کی فضائی حدود میں معمولی سی بھی بدامنی پائی جاتی تو دوسرے ممالک اپنے طیاروں کو اس کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت نہ دیتے۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13