Tuesday - 2018 August 14
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81286
Published : 24/8/2015 7:35

داعش کے تربیت یافتہ بچوں کے ہاتھوں تین عراقی فوجی قتل

داعش گروہ میں شامل تربیت یافتہ تین بچوں نے تین عراقی فوجیوں کو قتل کر دیا ہے- اطلاعات کے مطابق عراق میں دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ میڈیا آفس نے ہفتے کے روز عراق میں داعش گروہ کی طرف سے بچوں کو دہشت گردانہ حملوں کی تربیت دئیے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو فلم نشر کی ہے- اس ویڈیو فلم میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش سے وابستہ تین ازبک بچے تین عراقی فوجیوں کو گولی مارکر قتل کرتے دکھائے گئے ہیں- اس سے پہلے عراق کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے بھی موصل میں داعش کے ایسے چار عسکری اڈوں کی خبر دی تھی جہاں بچوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں کی تربیت دی جاتی ہے- انسانی حقوق کے ہائی کمشنر نے کہا تھا کہ تکفیری دہشت گرد ان عسکری اڈوں میں اغوا کئے گئے بارہ سو بچوں کو دہشت گردی کی تربیت دیتے ہیں- داعش کے دہشت گردوں کی تعداد میں بھاری کمی کی وجہ سے یہ دہشت گرد گروہ بچوں کو زبردستی گروہ میں شامل کر رہا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 August 14