Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81288
Published : 24/8/2015 7:40

صوبہ الانبار میں داعش کا بھاری جانی نقصان

عراق کے صوبہ الانبار میں دہشت گرد گروہ داعش کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے- صوبہ الانبار میں عراقی لڑاکا طیاروں کے تازہ حملوں میں داعش گروہ کے دسیوں دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں- عراق کے سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ عراقی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز صوبہ الانبار کے مختلف علاقوں، خاص طور سے صوبے کے صدر مقام الرمادی، میں داعش گروہ کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن کے نتیجے میں داعش گروہ کے کم سے کم پچیس دہشت گرد ہلاک اور دسیوں زخمی ہو گئے- ان حملوں میں دہشت گردوں کی کئی فوجی گاڑیوں اور بڑی مقدار میں ان کے اسلحہ و گولہ بارود کو بھی تباہ کر دیا گیا- ادھر عراقی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ الانبار کے علاقے فلوجہ کے مشرق میں ایک فوجی اڈے پر داعش کے حملے میں ایک فوجی مارا گیا جبکہ پانچ زخمی ہو گئے- عراقی حکام نے صوبہ الانبار کے مرکزی شہروں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے دو ماہ پہلے وسیع کارروائی شروع کی تھی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16