Tuesday - 2018 Oct. 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81289
Published : 24/8/2015 7:43

کابل دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے  ارنا کی رپورٹ کے مطابق سنیچر کو کابل کے شینوزادہ اسپتال کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں کم سے کم بارہ افراد ہلاک اور چھیاسٹھ زخمی ہوئے ہیں- بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے- ہسپتال کے ذرائع کے مطابق اس دھماکے میں کچھ خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے ہیں- مرنے والوں میں اکثر وہ مرد و خواتین ہیں جو اپنے علاج یا مریضوں سے ملاقات کے لئے کابل کے شینوزادہ اسپتال گئے ہوئے تھے - کہا جا رہا ہے کہ مرنے والوں میں چار غیر ملکی فوجی بھی شامل ہیں- تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- کابل میں گذشتہ ایک مہینے میں چار ہولناک دھماکے ہوئے ہیں- اس سے پہلے ہونے والے تین دھماکوں میں کم سے کم پچاس افراد ہلاک اور چار سو پچاس سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Oct. 23