Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81293
Published : 24/8/2015 7:54

ایران کا مستقبل روشن ہے

ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی، ثقافتی اور دوسرے میدانوں میں دنیا کے ممالک سے ممتاز ہو جائے گا ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اتوار کو تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا مستقبل روشن ہے- علی اکبر صالحی نے امید ظاہر کی کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے انجام تک پہنچے کے بعد موجودہ حالات تبدیل ہو جائیں گے- علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن ہے کہا کہ ایران پابندیوں کے باوجود پیشرفت کرنے والے ملک کی حیثیت سے بین الاقوامی میدان میں کامیاب رہا ہے اور اس نے بین الاقوامی سطح پر مسلط کردہ نظریات پر مبنی پالیسیاں تبدیل کر دی ہیں- ایران کے سابق وزیر خارجہ اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان کے بعد، بین الاقوامی اشتراک عمل کے لحاظ سے دنیا تبدیل ہو جائے گی کہا کہ ایران ، پابندیوں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب رہا ہے اور اس کے پورے طرح ختم ہونے کے بعد پیشرفت کی زمین ہموار ہو جائے گی-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11