Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81294
Published : 24/8/2015 8:0

الرمادی کے مشرقی علاقے عراقی فوج کے محاصرے میں

عراق کی فوج نے الرمادی کے مشرقی حصے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، عراقی سیکورٹی فورس کے ایک اعلی عہدے دار جعفر صدّام نے اعلان کیا ہے کہ الرمادی شہر کے مشرقی علاقے میں فوجی کارروائی بدستور جاری ہے اور سیکورٹی اہلکاروں نے اس شہر کے مشرقی حصوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا ہے۔ جعفر صدام نے بتایا کہ داعش سے وابستہ دہشت گردوں نے شہر الرمادی جانے والی تمام شاہراہوں پر بارودی سرنگیں بچھا دی ہیں اور جن فوجی مراکز اور علاقوں سے پسپائی پر مجبور ہوئے ہیں، وہاں بم اور دھماکہ خیز مواد نصب کردیئے ہیں۔ تاہم فوج کے جوان ان علاقوں کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق وزیر دفاع خالد العبیدی نے صوبہ الانبار کے البوعیثہ نام کے آزاد شدہ گاؤں میں عراقی فوج کے ایک دستے سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے داعش دہشت گردوں کے مقابلے کے پہلے مورچے میں ملاقات کے دوران کہا کہ بہت جلد الانبار صوبے میں بڑی کامیابی حاصل ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عراقی فوج کا ڈھانچہ مزید مضبوط ہوگیا ہے۔ موصولہ خبروں کے مطابق، عراقی فوج نے الرمادی کے حصبیہ اور تل امشید علاقوں میں داعش کے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور تین رہائشی مکانات کو بھی بموں سے پاک کردیا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16