يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81296
تاریخ انتشار : 24/8/2015 8:7
تعداد بازدید : 11

برطانوی وزیر خارجہ تہران میں

برطانیہ کے وزیر خارجہ اپنے ملک کے سفارت خانے کے افتتاح کے لئے تہران پہنچ گئے ہیں-
موصولہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فیلیپ ہامونڈ ایک وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں- فیلیپ ہامونڈ ھوائی اڈے سے براہ راست تہران میں برطانوی سفارت خانے کی عمارت میں پہنچے اور وہاں سفارت خانے کو دوبارہ کھولے جانے کے لئے دفتری امور میں مصروف ہو گئے- برطانوی سفارت خانے کے دوبارہ کھولے جانے کی تقریب میں ایران کا کوئی اعلی عہدیدار موجود نہیں رہے گا- لندن میں ایرانی کا سفارت خانہ بھی دوبارہ کھولا جا رہا ہے - لندن میں ایران کے سفارت خانے کے افتتاح کے موقع پر برطانیہ میں غیر مقیم ناظم الامور محمد حسن حبیب اللہ زادہ اور وزارت خارجہ کے دفتری اور مالی شعبے کے سربراہ مہدی دانش یزدی موجود رہیں گے- دوہزار گیارہ میں تہران میں برطانیہ کا سفارت خانہ اس وقت بند ہو گیا تھا جب ایران کے سلسلے میں لندن کی مداخلت پالیسیوں پر احتجاج کرتے ہوئے طلبہ سفارت خانے کی چہار دیواری کے اندر داخل ہو گئے تھے- ایران اور برطانیہ میں دونوں ملکوں کے سفارت خانے بند ہونے کے بعد بھی دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات پوری طرح ختم نہیں ہوئے تھے بلکہ غیرمقیم ناظم الامور کے ذریعے دو طرفہ امور اب تک انجام پاتے رہے ہیں- ایران نے کہا ہے کہ تہران میں برطانوی سفارت خانے کو ان تمام قوانین کی پابندی کرنی پڑے گی جن پر دوسرے ممالک کے سفارت خانے عمل کرتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ مستثنی نہیں ہو گا-


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :