Thursday - 2018 August 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81302
Published : 24/8/2015 8:15

برطانوی حکومت نے ہی اپنا سفارتخانہ بند کیا تھا

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ برطانوی سفارتخانے کو خود برطانوی حکومت نے بند کیا تھا اور ایران کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ تہران میں برطانوی سفارتخانے کے دوبارہ کھولے جانے اور یورپی ممالک کے اعلی عہدے داروں کی تہران میں موجودگی اس بات کی غمّاض ہے کہ عالمی برادری ایران کے موثر کردار کا علم ہوگیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے کہا کہ ایران اور برطانیہ سمیت بعض یورپی ممالک کے مابین مختلف مسائل میں اختلاف رائے موجود ہے تاہم ان موضوعات کو لیکر بات چیت جاری ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اتوار کے دن تہران مین برطانوی سفارتخانے کا دوبارہ افتتاح ہوا ہے۔ افتتاحی تقریب کے لئے برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ اور کئی دیگر برطانوی عہدے دار تہران پہنچے ہیں۔ واضح رہے کہ سن دو ہزار گیارہ میں برطانیہ کی مداخلت پسندانہ سرگرمیوں پر احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طالبعلم برطانوی سفارتخانے میں داخل ہوگئے تھے جس پر لندن نے یکطرفہ طور پر اپنے سفارتخانے کو بند کرنے کا اعلان کیا اور تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 August 16