Wed - 2018 Dec 12
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 81303
Published : 24/8/2015 8:18

یمن پر سعودی ہوائی حملے بدستور جاری

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے بدستور جاری ہیں- اطلاعات کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے اتوار کے روز یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ کے مختلف علاقوں، خاص طور سے اس صوبے کے پولیس ہیڈکوارٹر، کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا- ادھر سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے علاقے مران میں یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے ٹھکانوں پر بیس سے زیادہ بار بمباری کی ہے- یمن کے جنوبی صوبے البیضا میں یمن کی اسپیشل فورس کے مرکز پر بھی سعودی جارحین کے چار ہوائی حملوں کی اطلاعات ہیں- ان حملوں میں ہونے والے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے- دوسری طرف یمن کی فوج اور عوامی فورس نے سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے جازان میں واقع ایک سعودی فوجی چوکی "ملحمہ" کو پوری طرح سے اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Dec 12