يکشنبه - 2019 مارس 24
ہندستان میں نمائندہ ولی فقیہ کا دفتر
Languages
Delicious facebook RSS ارسال به دوستان نسخه چاپی  ذخیره خروجی XML خروجی متنی خروجی PDF
کد خبر : 81362
تاریخ انتشار : 24/8/2015 12:56
تعداد بازدید : 4

عراق: جنوبی کرکوک پر داعش کا حملہ ناکام

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے جنوبی کرکوک پر دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا حملہ ناکام بنا دیا ہے۔
براثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس کے اہلکاروں نے اتوار کے دن جنوبی کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر کا مقابلہ کر کے ان کو اس علاقے سے پسپائی پر مجبور کر دیا۔ اس لڑائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراق کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے بھی بصرہ شہر کے تیل کے ایک ذخیرے پر دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ بصرہ کے ایک سیکورٹی عہدیدار کا کہنا ہے کہ عراق کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے ایک ایسے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے جو بصرہ میں تیل کے ایک ذخیرے میں بم دھماکہ کرنا چاہتا تھا۔


نظر شما



نمایش غیر عمومی
تصویر امنیتی :